×

AR Digital Academy 's video: 10

@بغیر فضائی سفر کے 10 سال میں پوری دنیا گھومنے والا شخص
یہ مشہور کہاوت تو آپ نے سنی ہی ہوگی کہ 'شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا'، دنیا میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جس میں لوگ اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے کسی چیز کی پروا کیے بغیر ہر حد سے گزر گئے۔ ایک ایسی کہانی ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ پیڈرسن کی ہے جنہوں نے اکیلے 10 سال میں پوری دنیا کا سفر کر لیا۔ اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کے 203 ممالک کا سفر انہوں نے بغیر ہوائی جہاز کے کیا۔ 10 اکتوبر 2013 کو پیڈرسن نے اپنی نوکری ، گرل فرینڈ اور اہل خانہ کو چھوڑ کر ڈنمارک سے اپنے شاندار سفر کا آغاز کیا۔ان کا مقصد دنیا کا ہر ملک گھومنا تھا۔ اپنے اس طویل سفر کے لیے پیڈرسن نے خود کے لیے کچھ شرائط بھی رکھیں، جیسا کہ وہ کسی بھی ملک میں کم از کم 24 گھنٹے ضرور گزاریں گے، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے اور اپنے اس مشن کے دوران فضائی سفر نہیں کریں گے بلکہ سمندر اور زمینی سفر کے ذریعے دنیا کے 203 ملکوں تک جائیں گے۔ پیڈرسن کے مطابق جب انہوں نے ڈنمارک سے اپنے سفر کا آغاز کیا تو انہیں یقین تھا کہ وہ 4 سال کے اندر پوری دنیا کا سفر کرلیں گے، لیکن اس سفر کے دوران انہیں کئی ملکوں کا ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے سفر میں سب سے لمبا وقفہ کووڈ 19 کی وجہ سے آیا۔ رپورٹس کے مطابق 2020 کے اوائل میں پیڈرسن 194 ممالک کا سفر کرکے ہانگ کانگ پہنچے تو کورونا وبا کے پیشِ نظر پابندیوں کی وجہ سے وہ 2 سال تک اس ملک میں پھنسے رہے اور اپنا سفر شروع نہ کر سکے۔2 سال تک ہانگ کانگ میں رہنے کے دوران پیڈرسن نے اپنی گرل فرینڈ سے ورچوئل شادی بھی کی، وہاں ایک کمپنی میں ملازمت بھی کی۔ تاہم 5 جنوری 2022 کو پیڈرسن کا سفر دوبارہ شروع ہوا لیکن اس دوران بھی انہیں کئی ممالک کی طرف سے کورونا پابندیوں کے سبب اپنے سفر کو مزید طویل کرنا پڑا۔ بالآخر 24 مئی 2023 کو پیڈرسن اپنے طویل سفر کے 203 ویں ملک مالدیپ پہنچے اور اپنا خواب پورا کرلیا۔ انہوں نے کچھ دن وہاں قیام کیا اور پوری دنیا کا سفر مکمل کرنے کا جشن منایا۔ رپورٹس کے مطابق 10 سال میں بغیر فضائی سفر کے دنیا کے 203 ممالک کی سیر کرنے والے پیڈرسن جب 26 جولائی کو بحری جہاز کے ذریعے اپنے آبائی ملک ڈنمارک پہنچے تو تقریباً 150 سے زائد افراد ان کے استقبال کے لیے بندرگاہ پر موجود تھے۔ پیڈرسن نے اپنے طویل سفر کے کچھ اعدادو شمار بھی جاری کیے ہیں۔ سفر شروع ہونے سے آخر تک پیڈرسن نے مجموعی طور پر 3 ہزار 576 دن کے سفر میں 37 بحری جہاز تبدیل کیے،158 ٹرینوں میں سفر کیا، 351 بسوں میں بیٹھے، 219 ٹیکسیاں تبدیل کیں، 33 کشتیوں میں سوار ہوئے اور 43 رکشوں میں بیٹھے۔ پیڈرسن کے مطابق پوری دنیا کے سفر کے دوران ان کے کئی بہترین دوست بن گئے، جبکہ مختلف ممالک کے لوگوں نے ان کی شاندار مہمان نوازی کی، یہ سفر ان کے لیے ہمیشہ یاد گار رہے گا۔___________________________________________________________________________________

1

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.3K
Avg. Views
89.1
View Profile
This video was published on 2023-08-08 17:21:34 GMT by @AR-Marketing on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @AR-Marketing receives an average views of 89.1 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @AR Marketing