×

Rai Waleed Bhatti 's video:

@چوآ سیدن شاہ میں واقع ایک مائن میں پانی کا سمندر امڈ آیا
*چوآ سیدن شاہ کے نواحی قصبے پڈھ اور ڈنڈوت کے وسط میں واقع مائیننگ ایریا اگالیاں کی ایک مائن میں پانی کا سمندر امڈ آیا* *کڑکتی دھوپ اور سخت گرمی میں یہ پانی لوگوں میں بہترین تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ بن گیا* *چوآ سیدن شاہ ( بلال شوکت طور سے ) تحصیل چوآ سیدن شاہ کے نواحی قصبوں پڈھ اور ڈنڈوت کے وسط میں واقع مائیننگ ایریا جو اس علاقہ میں اگالیاں کے نام سے مشہور ہے ایک کول مائن میں پانی کا سمندر امڈ آیا جو سخت گرمی اور کڑکتی دھوپ میں لوگوں کو بہترین تفریح مہیا کر رہا ہے آس پاس کے منچلے نوجوان اب ڈیم پر جانے کی بجائے روزانہ یہاں نہانے کے لئے آرہے ہیں اور ٹھنڈے پانی سے نہا کر بدن کی گرمی دور کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی پینے کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ پانی صاف شفاف اور ٹھنڈا ہونے کیساتھ ساتھ میٹھا بھی ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت بھی ہے اسلئے لوگ یہاں سے پانی پینے کے لئے گھروں میں بھی لے جارہے ہیں لوگوں کا بتانا ہے کہ یہ پانی مسلسل اڑھائی ماہ سے چوبیس گھنٹے مشینری کے زریعے مائن سے باہر نکالا جا رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی بھی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ماہرین سے تحقیق کرائے اگر یہ پانی مزید دیرپا چلنے والا ہو تو پائپ لائنیں ڈال کر آس پاس کے گاؤں میں جو پانی کی قلت ہے یہ پانی وہاں پہنچا کر اس کمی کو دور کیا جاسکتا ہے*

11

3
Rai Waleed Bhatti
Subscribers
2.8K
Total Post
22
Total Views
94.2K
Avg. Views
1.4K
View Profile
This video was published on 2020-05-27 18:06:09 GMT by @CNP-URDU on Youtube. Rai Waleed Bhatti has total 2.8K subscribers on Youtube and has a total of 22 video.This video has received 11 Likes which are lower than the average likes that Rai Waleed Bhatti gets . @CNP-URDU receives an average views of 1.4K per video on Youtube.This video has received 3 comments which are lower than the average comments that Rai Waleed Bhatti gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.

Other post by @CNP URDU