×

Khyber Pakhtunkhwa Updates's video: KP Assembly Passed School Bags Weight Limitation Bill 2020 : Shahram Tarakai Press Briefing

@KP Assembly Passed School Bags Weight Limitation Bill 2020 : Shahram Tarakai Press Briefing
خیبرپختونخواسکول بیگز ویٹ لیمیٹیشن بل اسمبلی سے پاس ہو گیا. اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئ نے کہا ہے کہ اس بل کے بعد بچوں کو بھاری سکول بیگز سے مکمل نجات ملے گی اور سکول بیگ وزن کم ہونے سے بچوں کی بہتر ذہنی اورجسمانی نشونماہوگی. ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش کے ہمراہ صوبائی اسمبلی میں پریس بریفنگ کے دوران کیا. صوبائی وزہر تعلیم شہرام خان ترکئ نے کہا کہ یہ طلباء کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا قانون ہے جس کااطلاق تمام پبلک اورپرائیویٹ سکولز اور مدرسوں پرہوگا. انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اس قانون پرعملدرآمد ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکرائیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں عملدرآمد بذریعہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی. قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سکولوں کے خلاف E&D رولز کے تحت کارروائی ہوگی. جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو خلاف ورزی کی صورت میں 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اور ایک مہینے کے اندر اندر یہ قانون قابل عمل ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہم نے بیگ کو سمارٹ کردیا ہے ، طلباء صرف ضرورت کی کتا بیں لائیں گے، والدین اور ط لباء کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔ بل پر عمل درآمد کےلئے بزیعہ میڈیا آگاہی مہم بھی چلایا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے سکول بیگ وزن کے خوالے سے کہا کہ جماعت اول کے لیے سکول بیگ کا وزن 2.4 کلو گرام جماعت دوم کے لیے 2.6 کلو گرام، تیسری جماعت کے لیے 3 کلو گرام جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری کے لئے سات کلو گرام وزن ہوگا۔

6

0
Khyber Pakhtunkhwa Updates
Subscribers
23.6K
Total Post
1K
Total Views
211.9K
Avg. Views
2.1K
View Profile
This video was published on 2020-12-08 19:51:46 GMT by @Khyber-Pakhtunkhwa-Updates on Youtube. Khyber Pakhtunkhwa Updates has total 23.6K subscribers on Youtube and has a total of 1K video.This video has received 6 Likes which are lower than the average likes that Khyber Pakhtunkhwa Updates gets . @Khyber-Pakhtunkhwa-Updates receives an average views of 2.1K per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that Khyber Pakhtunkhwa Updates gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.Khyber Pakhtunkhwa Updates #SchoolBags #KPMinisters #KPAssembly has been used frequently in this Post.

Other post by @Khyber Pakhtunkhwa Updates