×

Lunch time key Dawat Recipes 's video: Koila Dam Ka Qeema Suji Ka Halwa by Sameera Tanveer

@Koila Dam Ka Qeema / Suji Ka Halwa by Sameera Tanveer
"کوئلہ دم قیمہ" اجزاء:: بیف باریک قیمہ: ایک کلو لال مرچ پسی ہوئی : ایک چمچ،دھنیہ اور زیرہ بھنا ہوا ایک چمچ،جائفل ،جاوتری،تیز پات ایک چوتھائی چمچ،کٹی لال مرچ آ دھی چمچ پیتا پسا ہوا ایک بڑا چمچ،دہی ایک پیالی،پیاز باریک کٹا ہوا ایک پیالی،لہسن ،ادرک کا پیسٹ ایک چمچ اور نمک حسب ذائقہ۔ ترکیب: قیمے میں سارے مصالحے ملا دیں اور آدھے گھنٹے کے لئیے رکھ دیں۔اب ایک پتیلی میں کٹی ہوئی پیاز ایک پیالہ گھی میں براؤن کر لیں اور پھر مصالحہ ملا قیمہ ڈال کر خوب بھونیں،ڈھکن ڈھک دیں،ہلکی آنچ پر ،یہاں تک کہ گھی نکل آئے۔اب کوئلے کا دھواں لگا دیں۔ڈش میں نکالیں اور باریک کٹی ادرک،ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے گارنش کریں۔ سوجی کا تل حلوہ: اجزاء: سوجی ایک پیا لی،ایک پیالی چینی،آدھی پیالی گھی،چھوٹی الائچی چار عدد،سفید تل ایک چمچ سجاوٹ کے لئیے: بادام،کھویا،ٹوٹی فروٹی ترکیب: سوجی اور تلوں کو ایک پتیلی میں ہلکی آنچ پر بھون لیں اور الگ رکھ لیں اب پتیلی میں گھی ڈالیں اور الائچی ڈال کر کڑکڑائیں اب بھنی سوجی ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں،آنچ ہلکی رکھیں،اب چینی ڈال کر چمچ ہلاتے رہیں،اب تین پیالی پا نی ڈال کر آنچ تھوڑی تیز کر دیں،زردے کا رنگ شامل کریں ،دو سے تین ڈراپس،اب ڈھکن ڈھک دیں آنچ ہلکی کر دیں،گھی نکل آئے تو چولھے سے اتار لیں،کیوڑے کے دو قطرے ڈال کر ڈھک دیں اور ڈش میں نکالیں اور گارنش کر دیں،مزےدار تل حلوہ تیار ہے۔

226

34
Lunch time key Dawat Recipes
Subscribers
2.5K
Total Post
242
Total Views
20.2K
Avg. Views
165.7
View Profile
This video was published on 2020-09-14 09:17:26 GMT by @Lunch-time-key-Dawat-Recipes- on Youtube. Lunch time key Dawat Recipes has total 2.5K subscribers on Youtube and has a total of 242 video.This video has received 226 Likes which are higher than the average likes that Lunch time key Dawat Recipes gets . @Lunch-time-key-Dawat-Recipes- receives an average views of 165.7 per video on Youtube.This video has received 34 comments which are higher than the average comments that Lunch time key Dawat Recipes gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.

Other post by @Lunch time key Dawat Recipes