×

AR Digital Academy 's video: 3

@بھارت کے چندریان 3 مشن نے چاند کی اولین تصاویر جاری کر دیں
بھارتی اسپیس ایجنسی کی جانب سے چندریان 3 مشن کی جانب سے چاند کی کھینچی جانے والی اولین تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ چندریان مشن چاند کے مدار میں 5 اگست کو داخل ہوا تھا اور ان تصاویر میں چاند کی سطح کو دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا اور یہ 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترے گا۔ چندریان مشن ایک لینڈر، روور اور propulsion موڈیول پر مشتمل ہے جو چاند کے جنوبی قطب میں اترنے کی کوشش کرے گا۔اگر وہ اس کوشش میں کامیاب ہوتا ہے تو بھارت چاند کے جنوبی قطب میں مشن اتارنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ اب تک امریکا، چین اور روس چاند پر مختلف مشنز کامیابی سے اتار چکے ہیں مگر اب تک جنوبی قطب میں لینڈنگ کی کوشش نہیں کی گئی۔ چندریان مشن لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ یہ بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی 4 برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 2019 میں چندریان 2 مشن کو ناکامی کا سامنا ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ چاند کی سطح پر اترنا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور بیشتر اسپیس مشنز کو ناکامی کا سامنا ہو چکا ہے۔___________________________________________________________________________________

1

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.3K
Avg. Views
89.1
View Profile
This video was published on 2023-08-07 17:55:40 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.1 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza