×

AR Digital Academy 's video:

@جوان نظر آنے کیلئے چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں شگفتہ اعجاز
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی زندگی میں چوتھی بار خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشنز لگوائے ہیں۔شگفتہ اعجاز کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں، اب اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو پرکشش دکھانے کے لیے انجیکشن لگواتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جو انسٹاگرام پر وائرل ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بوٹوکس انجیکشن لگوانا انسان کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے، کچھ لوگ بتاتے ہیں اور کچھ پوشیدہ رکھتے ہیں، میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاؤں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں، بہت سے لوگ کروارہے ہیں لیکن وہ بتاتے نہیں ہیں، میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں۔ شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں انجیکشن لگوانے کے بعد اپنے چہرے سے غائب ہوتی جھریاں بھی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بوٹوکس کے انجیکشن لگوانے کے بعد چہرے پر کئی عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر جھریاں چاہئیں تو میں سالوں تک نہیں کرواتی لیکن کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا فیصل بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔___________________________________________________________________________________

6

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.3K
Avg. Views
89.1
View Profile
This video was published on 2023-09-04 15:14:10 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 6 Likes which are higher than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.1 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza