×

AR Digital Academy 's video:

@روسی خام تیل لے کر دوسرا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی: روسی خام تیل سے لدا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔ روسی خام تیل سے لدا بحری جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ آگیا ہے اور جہاز بندرگاہ کے ساتھ لنگر انداز ہوچکا ہے۔ جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہازکو آئل پیئر پرلگایا جائے گا۔ روسی تیل لے کر پہلا جہاز کب آیا؟ اس سے قبل 11 جون کو پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا اور سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ روسی تیل آنے سے تیل کی قیمتوں میں کتنا فرق آئے گا؟ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی فراہمی تسلسل کے ساتھ شروع ہوجائےگی تو قیمتوں میں فرق آئےگا۔ جیو نیوز کے پروگرام 'جیو پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا، ہمارا ہدف ہےکہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے، جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا، اصل قیمت اس وقت نہیں بتاسکتا، تاہم اس کا بہت بڑا فرق آئے گا اور اثر لوگوں کی جیب تک پہنچےگا۔___________________________________________________________________________________

1

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-06-27 16:30:27 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza