×

AR Digital Academy 's video:

@سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ دستاویز غیر قانونی طور پر رکھنے کا اعتراف
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویز غیر قانونی طور پر رکھنے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی خفیہ آڈیو جاری کر دی ہے، 2021 کی مبینہ گفتگو کے وقت ٹرمپ صدر کے عہدے پر نہیں تھے۔ اپنے اسٹاف سے بات چیت کے دوران بھی ٹرمپ دستاویز کے صفحات پلٹے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ان پر الزام لگایا کہ وہ یعنی ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے، ٹرمپ کہتے ہیں یہ تو جنرل مائیک ملی کا پلان تھا، محکمہ دفاع نے ان کو منصوبہ بھی پیش کیا تھا، دستاویز ان کے پاس موجود ہیں۔اب تک ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویز غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کی تردید کرتے رہے ہیں، عدالت نے خفیہ دستاویز رکھنے پر ٹرمپ پرفرد جرم عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی تھی، انہیں جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کاسامنا ہے۔ 49صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔ فوجی حملہ ہونے کی صورت میں امریکا کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔ میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے۔___________________________________________________________________________________

1

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-06-29 13:00:05 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza