×

AR Digital Academy 's video:

@'یمنیٰ اوور ریٹڈ ہے'، نادیہ افگن کے بیان پر بشریٰ انصاری کی تنبیہ
پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن کے یمنیٰ زیدی سے متعلق دیے گئے بیان پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نادیہ افگن کو تنبیہ کی ہے کہ انہیں انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہونے کے باعث اس قسم کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کچھ روز قبل نادیہ افگن ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان عائشہ جہانزیب نے سوال کیا کہ ان کے مطابق انڈسٹری کی اوور ریٹڈ (جسے ضرورت سے زیادہ پذیرائی مل گئی ہو) اداکارہ کون ہیں؟ جواب میں نادیہ افگن نے یمنیٰ زیدی کا نام لیا جس کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اب بشریٰ انصاری نے بھی نادیہ کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ بشریٰ انصاری نے شو کی میزبان کے لیے لکھا 'براہ کرم مہمانوں سے ایسے نازیبا سوالات مت پوچھیں، اور سینئر ہونے کے سبب ہمیں اپنی نئی نسل کو کم درجے کا نہیں کہنا چاہیے'۔ انہوں نے نادیہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ 'یمنیٰ زیدی گزشتہ کچھ سالوں سے ہماری انڈسٹری کی بہترین اور قابل ستائش اداکارہ ہیں, میں یمنیٰ کو روحی بانو کی طرح باصلاحیت اداکارہ سمجھتی ہوں'۔ سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ 'ٹھیک ہے اگر آپ کا اپنا نظریہ ہے تو اسے یوں عوامی سطح پر نہ کہیں، یہ بری بات ہے'۔ شریٰ انصاری نے نادیہ افگن کے لیے بھی ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا 'نادیہ ایک بہترین اداکارہ اور باکمال ذہن رکھنے والی ڈائریکٹر ہیں، وہ میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہے، میں نے انہیں صرف نئی نسل کے لیے خیالات کا اظہار کرنے سے متعلق مشورہ دیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگ ہر چیز پر ضرورت سے زیادہ باتیں کرتے ہیں، وہ ایک سینئر اداکارہ ہیں، ان سے اخلاق سے پیش آئیں، میں پروگرامز کے تمام میزبانوں سے درخواست کرتی ہوں کہ آرٹسٹ کو اس قسم کی صورتحال میں نہ ڈالیں'۔ بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر یمنیٰ زیدی کا ردعمل: دوسری جانب بشریٰ انصاری کی یمنیٰ کے حق میں کی جانے والی پوسٹ پر خود یمنیٰ زیدی نے بھی ردعمل دیا۔ داکارہ نے لکھا کہ 'بشریٰ انصاری آپ کے جیسی سپورٹ کرنے والی سینئر ہوں تو یہ ایک رحمت ہے'۔ اس کے علاوہ دیگر کئی افراد نے بھی یمنیٰ کے حق میں تبصرہ کیا، اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ 'یمنیٰ زیدی ہمارے ملک کے بہترین ٹیلنٹس میں سے ایک ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں'۔___________________________________________________________________________________

1

1
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-06-28 17:02:06 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 1 comments which are higher than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza