×

AR Digital Academy 's video:

@سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف کارروائی کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس غیر مؤثر ہونے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا۔ 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے، سپریم کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے 13 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں کسی جج کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بعد صدر مملکت کو حاصل ہے، آئین میں ایک حاضر سروس جج اور ریٹائرڈ جج کی تفریق کو واضح کر رکھا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کونسل ایسے جج کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی جو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو چکا ہو، کسی جج کو پنشن اور مراعات سے محروم کرنے کا فورم بھی سپریم جوڈیشل کونسل ہی ہے۔ درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کی تھی۔___________________________________________________________________________________

1

3
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-06-27 23:35:51 GMT by @Syed-Ayaz-Raza on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Syed-Ayaz-Raza receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 3 comments which are higher than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Syed Ayaz Raza