×

AR Digital Academy 's video:

@شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہینِ عدالت کیس، آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے معذرت کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہینِ عدالت کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان نے عدالت سے معذرت کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے توہین عدالت کیس میں تحریری جواب داخل کرایا ہے کہ عدالت کی کسی ہدایت یا حکم کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا اور مستقبل میں ایسی کسی صورت حال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے کہ کیا ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں، متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی ہے، شیریں مزاری کے گھر جانے والے پولیس انچارج، کانسٹیبلزاور لیڈی کانسٹیبلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ تحریری جواب کے متن کے مطابق ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او آرڈر سے پہلے گرفتاری روکنے کے عدالتی آرڈر کی تعمیل نہیں ہوئی تھی، ہمیں صرف ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او کے تحت 17 مئی کے آرڈر سے متعلق ہمیں بتایا گیا تھا، تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔___________________________________________________________________________________

1

1
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-06-27 23:26:41 GMT by @Trending-Videos on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Trending-Videos receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 1 comments which are higher than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Trending Videos