×

AR Digital Academy 's video:

@بیٹی کی شادی میں غیر موجودگی، شمعون نے غصے سے بھری پوسٹ ڈیلیٹ کردی، وائرل
پاکستانی اداکار ، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے فیس بک پر غصے سے بھری ایک ذو معنی پوسٹ شیئر کی، بعدازاں اداکار نے پوسٹ کو حذف کردیا لیکن اس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ حال ہی میں شمعون عباسی اور ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے شمعون کی پوسٹس سمیت دیگر پوسٹ پر تبصرے کیے اور اداکار سے سوالات بھی کیے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ اسی قسم کے متعدد تبصرے مداحوں کی جانب سے کیے گئے جس پر اداکار نے براہِ راست تو کوئی جواب نہ دیا۔ البتہ گزشتہ شب ایک متنازع پوسٹ ضرور شیئر کی گئی جس سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ پوسٹ شمعون عباسی نے اپنی بیٹی اور سابقہ اہلیہ کے لیے کی ہے۔ شمعون عباسی نے حذف شدہ پوسٹ میں بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ 'چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا'۔نہوں نے غصے سے بھرپور اس پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے، کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچا لیتے ہیں، اللّٰہ اکبر'۔ یہ پوسٹ اب شمعون عباسی کے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔ پوسٹ کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے تو صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ پر کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے: ایک صارف نے کہا 'اگر آپ اپنی بیٹی سے نفرت بھی کرتے ہیں تو اس طرح اس کا بڑا دن کیوں خراب کررہے ہیں؟ آپ کو خاموش رہنا چاہیے تھا'۔ آمنہ شیخ نامی صارف نے شمعون عباسی کے لیے لکھا کہ 'ذاتی خاندانی جھگڑوں کی اتنی تشہیر کیوں؟ اگر آپ نے شرکت نہیں کی تو خاموش رہیں، آپ اس طرح تنقید کرنے کے پابند نہیں ہیں'۔ ایک اور نے کہا یہاں تک کہ اگر اس کا پیغام اس کے خاندان کی طرف ہے، تو اسے کچھ باپ کی محبت کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور اس بات کو ثابت کرنا چاہیے تھا کہ والدین غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی سال 1997 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ 2009 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ ___________________________________________________________________________________

1

0
AR Digital Academy
Subscribers
18.6K
Total Post
1.5K
Total Views
16.6K
Avg. Views
89.5
View Profile
This video was published on 2023-08-08 16:50:00 GMT by @Trending-Videos on Youtube. AR Digital Academy has total 18.6K subscribers on Youtube and has a total of 1.5K video.This video has received 1 Likes which are lower than the average likes that AR Digital Academy gets . @Trending-Videos receives an average views of 89.5 per video on Youtube.This video has received 0 comments which are lower than the average comments that AR Digital Academy gets . Overall the views for this video was lower than the average for the profile.AR Digital Academy #TopTrendingNews #TrendingVideos #TodayTrending has been used frequently in this Post.

Other post by @Trending Videos